نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمدشہنواز ناظمی)
سیلاب متاثرین سے ملنے گئے کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی کی گاڑی پر پتھربازی کوکانگریس نے آج بی جے پی کے غنڈوں کی طرف سے غیرجمہوری حرکت بتایاہے۔ابھی کچھ وقت پہلے راحل گاندھی گجرات کی بناسکاںڑا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گئے تھے۔وہ تھندے گا¶ں میں لال چوک سے نکل رہے تھے۔ان کی گاڑیوں پر پتھروں سے نفرت پسندانہ طریقے سے حملہ کیاگیا۔گاڑی اور ان کا کاچ ٹوٹا اور ایس پی جی کی ایک شخص کو ہلکی سی چوٹی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مکمل طور پر پہلے سے مقرر کیا گیا تھا اور سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سراسرغیر قانونی اور غیرجمہوری حرکت ہے۔انہوں نے کہاکہ اصل مسئلہ دوسراہے۔70افراد کی موت میں سیلاب کا سب سے زیادہ غلط اندازہ کیاگیاہے ۔گجرات میں سیلاب سے 200افراد جاں بحق ہوئے اورکروڑوں روپے کی ملکیت کا نقصان ہواہے۔اس ضلع میں ہزاروں افرادبے گھر ہوئے ہیں۔ریاست کے مرکزی وزیر پانچ سے 6دن تک وہاں نہیں گئے۔وزیراعظم اسی ریاست سے ہیں،وہ بھی وہاں نہیں گئے ہیں۔