بی جے پی کی سرکار آتے ہی بہار میں جنگل راج جیسا ماحول ،زمین تنازعہ کو لے کر ایک ہی خاندان کے تین ارکان کا گولی مار کر قتل

پٹنہ(ملت ٹائمزمحمد اشفاق ساقی)
بہار کے لکھی سرائے ضلع میں جمعہ کو زمین تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے تین ارکان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔واضح ہوکہ اب ریاست میں بی جے پی کی سرکارجدیوکے ساتھ بن گئی ہے جب کہ وہ ہمیشہ جنگل راج کی بات کہاکرتی تھی۔ایسے میں نئی سرکارمیںجرائم کاہوناسوالیہ نشانہ ضرورہے۔ لکھی سرائے کے پولس سپرنٹنڈنٹ اروند ٹھاکر نے کہاکہ مرنے والوں کی شناخت رام شےکھر سنگھ ((65، ان کے بیٹے جھالو سنگھ( (40اور بھتیجے ریپو سنگھ( (35کے طور پر ہوئی ہے۔یہ واقعہ پوکھراما گا¶ں میں زمین تنازعہ میں ہوئی معلوم ہوتی ہے ٹھاکر نے کہاکہ دو لاشیں کھیت میں، جبکہ ایک لاش سڑک کے قریب برآمد ہوئی۔واقعہ کے بعد سے گا¶ں میں کشیدگی ہے۔قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے،ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔