آج سے دونوں ایوان میں ہوگئی بی جے پی کی اکثریت ،کانگریس راجیہ سبھا میں بھی ہوگئی دوسرے نمبر پر

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
آج راجیہ سبھا میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی لیڈر سمپتیا ایکے کے حلف لینے کے ساتھ ہی ملک میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجیہ سبھا میں کانگریس کو شکست دی اور ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ابھی راجیہ سبھا میں بی جے پی کے58ممبران پارلیمنٹ ہیں، جبکہ ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے 57ممبران پارلیمنٹ ہیں۔مرکز میں مودی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی راجیہ سبھا میں سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔اگرچہ 245ارکان والی راجیہ سبھا میں بی جے پی اب بھی اکثریت سے دور ہے۔اکثریت کے اعداد و شمار تک پہنچنے کے لئے بی جے پی کواب2018تک انتظار کرنا پڑے گا۔جب یوپی سمیت کئی ریاستوں میں راجیہ سبھا کی نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔