مسلمان سمیت تمام اقلیتی طبقہ کی لڑکیوں کومودی حکومت کا تحفہ، شادی کے وقت51ہزار روپیے ملیں گے

نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتی برادری کی لڑکیوں کے لیے بڑافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔اس منصوبہ کے تحت لڑکیوں کوشادی کے وقت نیک شگون کے طورپر 51ہزار روپیے دیئے جائیں گے۔اس منصوبہ کا نام”شادی شگون“رکھاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اقلیتی برادری کی لڑکیوں کے لیے یہ منصوبہ شروع کیاجارہاہے۔منصوبہ کے تحت جوبھی اقلیتی لڑکیاں فی الحال چل رہی اسکالر شپ اسکیم کے ذریعے گریجویشن کر لیں گی، ان کی شادی کے وقت”شادی شگون“کے طورپرمودی حکومت 51ہزار روپے دے گی۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے اس منصوبہ کومنظوری دے دی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس کی شروعات ہو جائے گی۔بتا دیں کہ اقلیتوں میں مسلم، سکھ، عیسائی، پارسی اورجین مذہب کے لوگ آتے ہیں۔بتا دیں کہ اتر پردیش میں اس وقت کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی طرف سے مسلم طالبات کااقتصادی مدداورتعلیم کے لیے کنیا ودیا دھن پر بی جے پی سوال اٹھاتی رہی ہے۔