ہریانہ بی جے پی صدر کے بیٹے کی شرمناک حرکت ،سرعام ایک لڑکی کے ساتھ کی چھیڑ خوانی ،پولیس نہیں کررہی ہے کوئی کاروائی

نئی دہلی(ملت ٹائمزعارفہ حیدر خان )
ہریانہ بی جے پی کے صدر سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالا کے خلاف چھیڑخانی کے الزام کا معاملہ طول پکڑتاجا رہاہے۔ہریانہ بی جے پی کی خوب کرکری ہو رہی ہے۔اس مسئلے پرپارٹی بھی دوخیموں میں بٹتی جارہی ہے۔ایک دھڑے چاہتا ہے کہ پارٹی کی شبیہ بے داغ برقرار رکھنے کے لیے برالااستعفیٰ دیں۔وہیں ایک گروپ ان کی حمایت میں ہے۔اسی درمیان صوبہ نائب صدر رام ویر بھٹی کا ایک متنازعہ بیان بھی سامنے آیاہے۔اس میں انہوں نے متاثرہ پر ہی سوال کھڑے کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ رات کو باہر کیوں نکلی تھی؟۔بھٹی کے متنازعہ سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئے متاثرہ نے این ڈی ٹی وی سے کہاکہ یہ پوچھنا ان کا کام نہیں ہے۔اس بات کا تعین کرنا میرا اور میرے خاندان کا کام ہے کہ میں کیا کروں اور کہاں جا¶ں۔اگراس طرح کے لوگ معاشرے میں نہ ہوتے تو میں غیرمحفوظ نہیں ہوتی۔پھر چاہے رات کے 12بجے ہوتے یاچاربجے ہوتے۔29سالہ متاثرہ نے مزیدکہاکہ اگریہ رات کوہوتاہے تومیری غلطی ہے؟ مجھ پر کیوں سوال اٹھائے جا رہے ہیں؟ مجھ پر حملہ ہواہے لیکن پوچھ گچھ ملزمان سے نہیں کی جا رہی ہے ۔
کانگریس نے پیر کو الزام لگایا ہے کہ اس واقعہ سے منسلک پانچ سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیز غائب ہیں۔ادھر بی جے پی نے کہا ہے کہ برالاکے استعفیٰ کاسوال ہی نہیں پیداہوتاہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ہریانہ کے انچارج انل جین نے ریاستی صدر سبھاش برالا سے فون پربات کی۔ان سے چنڈی گڑھ کے واقعہ کی مکمل معلومات لیں جس ان کا بیٹا شامل ہے۔جین نے برالا کو ہدایت دی کہ وہ وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرپرمشتمل ان کے کیس کے سارے حقائق سے آگاہ کرائیں۔بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔برالاکے استعفیٰ کاسوال ہی نہیں ہے۔یہ ان کے بیٹے کا معاملہ ہے۔اس میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔واضح ہوکہ پی چدمبرم کے بیٹے کے معاملے میں بی جے پی چدمبرم کو نشانہ پرلیتی رہی ہے۔لیکن جب ملزم کسی بی جے پی لیڈرکامتعلق ہوتاہے تومعیارکیوں بدل جاتاہے،اپوزیشن پارٹیاں یہ سوال اٹھاسکتی ہیں۔وہیں سبھاش برالاکے استعفی کا مطالبہ ان کی پارٹی میں ہی اٹھنے لگا ہے۔کروکشیترسے بی جے پی کے لیڈر پرنس سینی نے سبھاش برالاکااستعفی مانگا۔سینی نے کہا ہے کہ تدفین گھر سے آتے ہیں اور برالا کو پارٹی کی شبیہ بچانے کے لیے استعفی دے دیناچاہئے۔ادھر اس صورت میں ایس ایس پی چندی گڑھ کا کہنا ہے کہ کوئی اور ندی لگتی ہے تو ضرور لگائیں گے۔ہم ایک ایک کیمرے کی فوٹیز تلاش کر رہے ہیں۔ہم نے فوری طور پر کارروائی کر ملزم کوپکڑا۔