یوپی کے وزیر اعلی کا ایک اورفرقہ وارانہ بیان، جب میں سڑکوں پر نماز نہیں روک سکتا، تو تھانوں میں جنماشٹمی کا جشن کیوں روک دوں

لکھنؤ(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
اتر پردیش کے تھانوں میں جنماشٹمی جشن کو لے کر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیا ہے، یوگی نے کہا کہ اگر میں سڑک پر عید کے دن نماز پڑھنے پر روک نہیں لگا سکتا، تو تھانوں میں جنماشٹمی کا جشن روکنے کا مجھے کوئی حق نہیں ہے، لکھنؤ میں ایک پروگرام کے دوران یوگی نے کاؤنڑ یاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنڑ یاترا میں باجے نہیں بجیں گے، ڈمرو نہیں بجے گا، مائیک نہیں بجے گا، توکاؤنڑ یاترا کس طرح ہوگی؟ یہ کوئی جنازہ نہیں ہے جس میں باجے نہیں بجیں گے
یوگی نے کہا، میں نے حکام سے تمام مذہبی مقامات پر مائیک بین کرنے کا حکم منظور کرنے کو کہا تھا، اگر اسے لاگو نہیں کر سکتے ہیں تو کاؤنڑ یاترامیں بھی مائیک پر پابندی نہیں ہو گی، یہ یاترا ایسے ہی چلے گی۔