پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
ناظم امارت شرعیہ مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی نے ارریہ اور کشن گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کے اشیاءخوردنی اور دیگربنیادی ضرورت کی چیزوں پر مشتمل ایک دس چکے کے ٹرک کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ، جس میں پندرہ سو خاندانوں کے لیے فوڈ پیکٹس ہیں ۔ ان فوڈ پیکٹس میں چاول، چوڑا ، چنا، دال، کڑوا تیل، گڑ، صابن،، بسکٹ ،موم بتی ، ماچس، نمک، پینے کے پانی کی بوتل،اور پلاسٹک کا ترپال ہیں ۔ فوڈ پیکٹس سے بھرا یہ ٹرک جناب چودھری نیلم عباس عرف نیلو لکھمنیا ں حال مقام علی نگر ، انیس آباد ، پٹنہ اور ان کے رفقاءکا خصوصی تعاون سے تیار کیا گیا اور تقسیم کے لیے روانہ کیا گیا ۔ناظم صاحب نے ان سبھی حضرات کاشکریہ ادا کیا جو امارت شرعیہ کے اس ریلیف ورک میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنا بیش قیمتی تعاون پیش کر رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ امارت شرعیہ کے ذیلی دفاتر کی جانب سے بھی مستحقین تک بذریعہ گاڑی اشیائے خوردنی اور بنیادی ضرورت کے سامان پر مشتمل پیکٹس بھیجے جا رہے ہیں ، دار القضاءامارت شرعیہ دھنباد سے بھی فوڈ پیکٹس بھیجے گئے ہیں ، نیز مرکزی دفتر سے اشیائے خوردنی پر مشتمل فوڈ پیکٹس کے روانہ کرنے کا سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا اور جن علاقوں میں زیادہ ضرورت ہے ترجیحی بنیا د پر ان تک پہونچایا جائےگا۔جلد ہی دوسرا ٹرک بھی روانہ کیا جائے گا ۔
ناظم امارت شرعیہ نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ جو حضرات مستحقین تک فوڈ پیکٹس پہونچوانا چاہتے ہیںوہ فوڈ پیکٹس بنوا کر بھی امارت شرعیہ بھجوا سکتے ہیں ، یہاں سے مستحقین تک پہونچا دیا جائے گا ۔ اس وقت سیلاب زدگان کو کھانے پینے کی اشیاءکے علاوہ سر چھپانے کے لیے پلاسٹک کے ترپال، بچوں کے لیے دودھ کے پیکٹس، دواو¿ں اور پینے کے صاف پانی کی سخت ضرورت ہے ، اس لیے جن لوگوں کو اللہ نے استطاعت دی ہے وہ ان مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے ضرور آگے بڑھیں ۔
امارت شرعیہ کے تمام ذیلی دفاتر کے قاضیوں اور ذمہ داروں سے بھی ناظم صاحب نے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنے طور پر اہل خیر کے تعاون سے مستحقین کی خبر گیری کریں اور ان تک کھانے پینے اور بنیادی ضرورت کی چیزیں پہونچائیں۔
امارت شرعیہ سے جو فوڈ پیکٹس روانہ کیے جارہے ہیں ان کی تخمینی قیمت فی پیکٹ 750روپئے ہے ،اہل خیر اپنی طرف سے سو پیکٹ پچاس پیکٹ یا جس قد ر ممکن ہو اتنے پیکٹس کی قیمت امارت شرعیہ کو بھیج سکتے ہیں ۔رقم مندرجہ ذیل اکاو¿نٹ میں بھیجیں ۔
A/C No. 10331726226
Bank Name: State Bank Of India
Branch: J.C.Road Patna
IFSC Code: SBIN0001233
Branch Code: 1233