بہارسیلاب زدہ علاقے میں ایک طلبہ تنظیم کا کمال ، گاوں گاوں پہنچ کر متاثرین کی کررہی ہے امداد

پٹنہ(اشفاق ساقی/ملت ٹائمز)

زندگی اور موت کے بیچ معلق بہار کے سیلاب متاثرین کے نام پر چندہ کرنے والی تنظیموں کے اشتہارات تو دیکھے ہونگے لیکن خاموشی کے ساتھ کسی تنظیم کو آپ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھے ہونگے. ملت ٹائمز نے ڈھونڈ نکالا اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے نام کی اس طلبہ تنظیم کو جو سب سے پہلے ارریہ پہنچ کر کِٹ پیک کرتی ہوئی نظر آئی. سب سے پہلے تنظیم کے ذمہ دار طہور انور نے فیس بک پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ فوٹو شیئر کیا پھر گاہے گاہے دیگر ذمہ داران کے فیس بک وال پر بھی تصویریں دیکھنے کو ملیں.
تنظیم سب سے پہلے ارریہ کے بسنت پور حلقہ میں پہنچتی ہے جہاں بے سرو سامانی کے عالم میں سیلاب متاثرین نظر آتے ہیں ان کو ریلیف دیتی ہوئی تنظیم آگے بڑھتی جاتی ہے پھر شام ہوتی ارریہ میں ہی قیام کے بعد علی الصباح پھر تنظیم ارریہ سے پندرہ کیلو میٹر دور ایک گاوں جو سیلاب سے سب زیادہ متاثر ہوئی ہوتی ہے وہاں پہنچ کر انھیں ریلیف پہنچاتی ہے.
آپ کو بتا دیں کہ ایس آئی او (طلبہ تنظیم) ابھی بھی سیمانچل میں ہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ابھی بھی کسی نہ کسی گاوں میں سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کا سامان دے رہی ہوگی. ہم اور بھی اس طرح کی گمنام تنظیموں ڈھونڈ کر آپ کی خدمت کرتے رہیں گے آپ پڑھتے رہیے “ملت ٹائمز”. شکریہ

SHARE