سپریم کورٹ کا فیصلہ درست اور توقع کے مطابق آیاہے :مولانا سید ارشدمدنی

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ایک مجلس کی تین طلاق پر آج صبح دس بجے سپریم کورٹ کے آئے فیصلے پر جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ تین طلا ق پر سپریم کورٹ کا فیصلہ توقع اور امید کے مطابق آیاہے اور یہ بالکل درست ہے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاہے اب حکومت قانون سازی سے پہلے دس مرتبہ سوچے گی کہ کیا کہ قانون بنائے اور کس طرح کااور ملک کے تعلیم یافتہ طبقے کی سوچ اور فکر کو شامل کرے گی ، ملک کو سیکولرزم اور جمہوریت کی بقا ضروری ہے اور مجھے امید ہے کہ حکومت اسی تناظر میں قانون بنائے گی سیکولرزم اور جمہوریت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنائے گی،مولانا نے حکومت سے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ حکومت جمعیة علماءاور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کو بھی قانون سازی میں شریک کرے ۔
واضح رہے کہ تین طلاق پر سپریم کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہایہ مسلم پرسنل لاءکا معاملہ ہے ،عدالت کو اس میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے ،اس کے ساتھ سپریم کورٹ نے تین طلاق پر آج سے چھ ماہ کے لئے پابندی بھی لگادی ہے اور حکومت سے چھ ماہ کے دوران قانون بنانے کیلئے کہاہے ۔
مولانا ارشدمدنی صاحب نے ان خیالات کا اظہار ایک نیوز چینل سے فون پر گفتگو کے دوران کیاہے اور ملت ٹائمز سے گفتگو کے دوران بھی ان باتوں کی انہوں نے تصدیق کی

مزید تفصیل کیلئے آپ یہ آڈیو سنیں

Audio Player