مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے اعلی سطحی وفد کا سیمانچل کے سیلاب زدہ اضلاع کا ہنگامی دورہ،صورت حال و راحت رسانی کے کاموںکا جائزہ

دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
یوں تو بہار میں ہر سال سیلاب کا قہر جاری رہتاہے لیکن اس مرتبہ کے سیلاب نے تباہی وبربادی اور ہلاکت کے پچھلے بہت سارے رکارڈ توڑدیے ہیں ۔گاو¿ں کے گاو¿ں تباہی وبربادی کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔بہت سی سڑکیں اور راستے کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور تھے اور آج بھی وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی جی رہے ہیں۔ بہت سے خاندان خانما برباد ہیں اور بہت سے گھر سیلاب کے ریلوں میں خشک وخاساک کی طرح بہہ گئے اور کھنڈرات اورتالابوں کی شکل میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر لوگ جزوی جانی نقصانات کے ساتھ بھیانک مالی تباہی کے بھی شکار ہوئے ہیں اور کپڑے ،ادویہ ،سامان خوردو نوش اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔لہٰذا ان کی فوری راحت رسانی اوربازآبادکاری دینی ،اخلاقی ،قومی ،ملی اور انسانی فریضہ ہے۔مذکورہ ناگفتہ بہ صورت حال کی اطلاع مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی نے سیمانچل کے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نام جاری ایک بیان میں دی۔موصوف ان دنوں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی راحتی وفد کے ساتھ بہار وبنگال کے دورہ پر ہیں۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی پریس ریلیز کے مطابق ناظم عمومی کے زیر قیادت جمعیت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صوبہ¿ بہارکے اضلاع کٹیہار،ارریہ،پورنیہ،کشن گنج وغیرہ کے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا اور صورت حال اورراحت رسانی کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر ان اضلاع کے ڈنگرہ گھاٹ، چریّا،ہرواڈانگا، سنگھی ماری، مہر نگر،زیرومائل، بٹراہاوغیرہ مقامات پر متاثرین کے درمیان نقدی،اشیاءخوردونوش ودیگر ضروری اشیاءتقسیم کی گئیں۔ وفد مذکورمیں ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندمولانااصغر علی امام مہدی سلفی کے علاوہ مولاناانعام الحق مدنی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار ،ڈاکٹررحمت اللہ سلفی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار،مولانامشتاق احمدندوی نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار،مولانامسعود عالم نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث پورنیہ، مولاناعبدالمالک سلفی رکن ضلعی جمعیت اہل حدیث پورنیہ، مولانااخلاق احمدندوی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کشن گنج، مولانانذرالابرار مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث ارریہ وغیرہ شامل تھے۔ ان علاقوں کی صورت حال اور وہاں راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ناظم عمومی نے عوام الناس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور اپیل کی کہ وہ انسانیت کے جذبہ سے متاثرین کی امداد ،راحت رسانی اور باز آباد کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بلاتفرےق مذہب وملت مصیبت زدہ بھائےوں کی بھرپور امداد کرےں۔نیز انہوں نے متاثرہ علاقوں کے باشندگان سے اپےل کی ہے کہ ان مشکل حالات مےں وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرےں اور آپسی بھائی چارہ اور باہمی تعاون کا خاص خےال رکھےں۔
پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے زیراہتمام کئی صوبوں میں ذیلی جمعیتوں کے زیرنگرانی سیلاب کی صورت حال پیش آنے کے بعد ہی سے بلا تفریق مذہب وملت راحت رسانی کا کام جاری ہے۔