نئی دہلی(ملت ٹائمزقیصر صدیقی)
حکومت نے تین طلاقوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر اورمشیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اطمینان بخش ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کی اعلی ترین عدالت نے خواتین کے حق میں فیصلہ کیا ہے، یہ صنفی مساوات اور احترام کا معاملہ ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کبھی نہیں بتایا کہ یہ مذہب سے تعلق رکھتا ہے، عدالت کا یہ فیصلہ ہمارے موقف کی حمایت کرتا ہے۔