ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 2 ستمبر کو

پھلواری شریف(ملت ٹائمزپریس ریلیز)

حضرت مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت مرکزی دار القضاءامارت شرعیہ پھلواری شریف ،پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ ۹۲ ذی قعدہ ۸۳۴۱ھ مطابق ۲۲ اگست ۷۱۰۲ئ روز منگل کو پھلواری شریف اور اس کے مضافات میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، ملک کے دیگر حصوں سے بھی رابطہ کیا گیا ، لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں آئی ۔ اس لیے کل روز بدھ مورخہ ۳۲ اگست کو ذی قعدہ کی ۰۳ تاریخ ہو گی اور ذی الحجہ کی پہلی تاریخ مورخہ ۴۲ اگست ۷۱۰۲ئ روز جمعرات کو ہوگی ۔عید الاضحی کی نماز مورخہ ۲ ستمبر ۷۱۰۲ئ روز سنیچر کو ادا کی جائےگی۔