مایاوتی کو راجیہ سبھا کی پیشکش کرنے والے لالویاد و کو بی ایس پی نے دکھایاٹھینگا

لکھنو(ملت ٹائمزآئی این ایس انڈیا)
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)نے فیصلہ کیا ہے کہ لولو یادو کے ”بی جے پی بھگا¶،دیش بچاﺅ“ریلی میں شامل نہیں ہوگی۔بی ایس ایس کی قومی صدر مایاوتی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریلی میں شامل نہ ہو، اتحاد میں شامل ہونے کے اپنے پرانے تجربے کوٹھیک نہ بتاتے ہوئے ریلی میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیاہے۔ لکھن¶ کے پارٹی کے دفتر میں صحافیوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مایاوتی نے اس بات کی تصدیق کی۔مایاوتی نے کہا کہ ماضی میں، پارٹی نے بعض مواقع پر تعاون کیا لیکن اس کا تجربہ اچھا نہیں رہا،یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد اتحاد ٹوٹ گیا ہے اور تمام لوگ اپنے مفادات کے بارے میں بات کرتے ہیں،جب تک سیٹوں کے درمیان کوئی فیصلہ نہ ہو، اس وقت تک اتحاد کا حصہ بننے کاکوئی فائدہ نہیں۔