این ڈی ٹی وی ،آج تک سمیت متعدد چینلوں کے نمائندوں پر بابارام رحیم کے پالتوں دہشت گردوں کا حملہ ، او بی وین نذر آتش

پنچکولا(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو دو خواتین سے ریپ کے الزام میں پنچکولا کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے 25اگست یعنی آج مجرم قرار دیا ہے،تاہم عدالت نے 28اگست کو سزا پر فیصلہ کرے گی۔فیصلے کے بعد رام رحیم کو عدالت ہی میں حراست میں لے لیا گیا لیکن یہاں جمے اس کے حامیوں نے صحافیوں پر حملے کئے اور توڑ پھوڑ کی،اگرچہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جا رہی ہے، ناراض حامیوں نے پنچکولہ میں بہت سے ٹرینیں ردہوگئی ہیں،حامیوں نے این ڈی ٹی وی کے او بی وین کو آگ لگادی۔حامیوں نے پنچکولہ میں میڈیا کی گاڑیوں میں توڑپھوڑکی۔عدالت کے فیصلے کے بعد ناراض حامیوں کے غصہ کا خمیازہ صحافیوں کو برداشت کرنا پڑا۔این ٹی وی کے ایک او بی انجینئر پر حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔