ریپ گروباباکا بیگ اٹھاکرساتھ چلنے والے ہریانہ حکومت کے ڈپٹی سالسٹر جنرل کا عبرتناک انجام

نئی دہلی(ملت ٹائمزعارفہ حیدر خان
ہریانہ حکومت نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد ان کے ساتھ چلنے پر ریاست کے ڈپٹی اٹارنی کو برخاست کر دیا ہے۔ریاستی حکومت نے ڈپٹی اٹارنی گرداس سلوارا کو ریاست کے اٹارنی بلدیو راج مہاجن کی سفارش پر برخاست کیا گیا ہے۔مہاجن نے کہا کہ یہ پایا گیا کہ کل ڈپٹی سالسٹر بابا کے ساتھ چل رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی ایک سرکاری نوکر ہوتا ہے اور اسے اس طرح کی چیزوں کی اجازت نہیں ہے۔مہاجن نے دعوی کیاکہ ڈپٹی اٹارنی کا ڈیرہ کے ساتھ تعلق ہے۔اٹارنی آفس کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب ایک ویڈیو میں دیکھاگیا کہ ڈپٹی اٹارنی ڈیرہ سربراہ کابیگ لے کر چل رہے ہیں۔
قابل غورہے کہ ہریانہ حکومت پر پہلے سے ہی گرمیت رام رحیم کو وی آئی پی کی سہولت دینے کے الزامات لگ رہے ہیں،جس طرح اسے ہیلی کاپٹر سے جیل لے جایاگیا، لوگوں کے شک میں بھی اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ ہے کہ رام رحیم کو جیل میں خصوصی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ان کو ایئر کنڈیشنرز کا ایک کمرہ دیا گیا ہے،تاہم ہریانہ کے چیف سیکریٹری نے واضح کیا ہے کہ رام رحیم کو عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے۔رام رحیم کو پیر کو سزا دی جائے گی،اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ڈیرہ سربراہ کے سربراہ کو سزا کے بعد کس جیل میں بھیجاجائے گا۔دریں اثنا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کے روز روہتک جیل میں تمام سی بی آئی عدالتوں کو لایا جائے گا اور سزاکااعلان ایک بجے کیاجائے گا۔