نئی دہلی(ملت ٹائمزعامرظفر)
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی آج ہندوستان کے دورے پروگرام کے تحت دہلی پہنچ گئے۔یہاں ان کا وزیر خارجہ سشما سوراج نے خیرمقدم کیا ۔اس کے بعد قطر کے وزیر خارجہ عبد الرحمن الثانی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔بہار کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم مودی دہلی واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان روی کمار نے ٹویٹ پربتایاکہ قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے ساتھ ساتھ، قطر میں فلاح و بہبود کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔قطر میں ملازمین اور کارکنوں کی تعداد بہت زیادہ ہے
نجی ایجنٹ کی مدد سے وہاںتک پہنچنے والوںکوبہت سی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔قطر اور سعودی عرب کے بارے میں خلیجی ممالک کے درمیان زبردست تنازعہ ہے،اگرچہ دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔