پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق احمد)
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بہار میں سیمانچل کے چار اضلاع ارریہ، کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کرکے فوری امداد کے لئے 500کروڑ روپے کی خصوصی مرکزی امداد دینے کا اعلان کیا۔اس کے ساتھ سیلاب سے ہوئے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے جلد ہی مرکزی ٹیم بہار بھیج کر ضرورت کے مطابق ہر ممکن مدد دینے کا بھروسہ دیا۔
وزیراعظم نے نئی دہلی سے چوناپور پورنیہ ہوائی اڈہ پہنچے تھے۔وہاں پہلے سے موجود وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو ساتھ لے کر انہوں نے ہیلی کاپٹر سے ہوائی سروے کر پورنیہ میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے مقابلے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزیر دنےش چندر یادو اور ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔دہلی واپس آنے سے قبل، وزیراعظم نے فوری طور پر مرکزی مدد کا اعلان کیا۔شمالی بہار کے 19اضلاع اور سیمانچل کی 1.75کروڑ آبادی سیلاب کی گرفت میں ہے،اب تک سیلاب سے 418موت کی اطلاع دی گئی ہے۔ریاستی حکومت فوج، این ڈی آر ایف اور اےس ڈی آرایف کی مدد سے سیلاب متاثرین کے دفاع اور امدادی کام میں مصروف ہے۔فوڈپیکٹ اور کھانے کی امداد امدادی کیمپ میں راشن کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔سیلاب متاثرہ ہر خاندان کو ان کے بینک اکا¶نٹس میں چھ چھ ہزار روپے دینے کے ساتھ فوری طور پر ایک ماہ کا راشن دینے کا بندوبست ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس معمولی رقم کے اعلان سے بہار کی عوام خوش نہیں ہے اوریہ کہاجارہاہے نریندر مودی نے بہار کی عوام کا مذاق اڑایاہے ،اس سے بہتر تھا کہ وہ بہار سے ہی کچھ لے جاتے ،بہار کی عوام دینے میں بہت مشہور ہے ،ابھی نتیش کمار کو بہار نے مودی کو دے دیاہے وہ پانچ سو کڑور روپے بھی مودی سرکار کو دے سکتی ہے۔