کشن گنج کے ایم پی مولانااسرارالحق قاسمی کا جذبہ قابل تقلید، شاعرعمران پرتاپگڑھی نے بھی مولانا کی نگرانی میں ریلیف کی تقسیم میں حصہ لیا 

کشن گنج(ملت ٹائمزپریس ریلیز)ِ

شاعر عمران پرتاپگڑھی نے سیمانچل کے بدترین سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا اور علاقے کے ممبر پارلیمنٹ و معروف عالم دین مولانااسرارلحق قاسمی کی نگرانی میں متاثرین کے بیچ ریلیف و امدادتقسیم کی۔ انھوں نے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں۔انھوںنے مولاناقاسمی کے جذبے کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میںجبکہ مرکز وبہارکی حکومتیںبھی سیمانچل کے سیلاب زدگان پر خاطر خواہ دھیان نہیں دے رہی ہیں، مولاناقاسمی خود تمام علاقوںمیں جاکر لوگوں تک راحت اشیا پہنچا رہے ہیں اور ان کی امداد کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ سیمانچل کے قیامت خیزسیلاب کے نتیجے میں مواصلاتی ذرائع ناکارہ ہو گئے ہیں ،سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنادشوارہوچکاہے ،حتی کہ موبائل فون کے ذریعہ بھی رابطہ ممکن نہیں ہے،ایسے سنگین حالات میں مولاناقاسمی جس طرح رات دن ایک کرکے اپنی عمر اور صحت کی پرواہ کیے بغیرکہیں موٹرسائیکل سے،کہیں آٹورکشہ سے اور بہت سے مقامات پرپانی اورکیچڑمیں پیدل چل کر متاثرین کے پاس پہنچ کر نہ صرف ان کی دادرسی کر رہے ہیںبلکہ ان کی مشکلات دور کرنےکی بھی کوشش کر رہے ہیں،اس سے ہم جیسے نوجوانوں کو حوصلہ ملتاہے اور کام کرنے کی ہمت پیداہوتی ہے۔ انھوں نے مولاناکے جذبہ¿ خدمت کا خاص طورپر ذکرکیا اور کہا کہ میں یہ دیکھ کرمیںبیحد متاثرہواکہ مولانامحترم رات کے ڈھائی تین بجے تک عوام کے درمیان رہ کر ان کی پریشانیوں اور مشکلات کودورکرنے کی تدبیر کررہے ہیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر نے کہاکہ آج کے وقت میں ہندوستان کوایسے ہی قائد اور رہنماکی ضرورت ہے جو عوام کے دکھ دردکے وقت ان کے غم میں شریک ہواوران کی پریشانیوں کودورکرنے کی ہرممکن تدبیر کرے۔انہوں نے مولانا قاسمی اور آل انڈیاتعلیمی وملی فاو¿نڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچنے میں میری مدد کے جسکے بغیر وہاں میرا پہنچنا ممکن نہیں تھا۔  واضح رہے کہ عمران پرتاپگڑھی نے اپنے احباب کے ساتھ مل کر سیمانچل کے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیااورمولاناموصوف کی نگرانی میں متاثرین کے بیچ اشیاءخوردونوش تقسیم کیں۔اس موقع پرمولاناقاسمی نے مصیبت زدگان کے ایک مجمع کے سامنے عمران پرتاپگڑھی کو دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایسے شاعرہیںجنہیں سننے کے لئے ملک وبیرون میںلاکھوں لوگ اکٹھاہوتے ہیں اوریہ نوجوانوں کے درمیان نہایت مقبول و معروف ہیں، مگر اس سے بھی بڑھ کران کا دینی وملی جذبہ قابل قدرہے۔جہاںعمران پرتاپگڑھی اپنی بیباک شاعری کے ذریعہ حکمرانوںکوجھنجھوڑتے اورمظلوم و اقلیتی طبقات کے مسائل پرکھل کر اظہار خیال کرتے ہیں،وہیں وہ عملی طورپربھی تمام تر خوف اور اندیشے سے بے پرواہوکر مسلمانوں کوانصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کشن گنج کے ایم پی نے سیمانچل کے تمام سیلاب متاثرین کی جانب سے ان کا شکریہ اداکیاکہ انہوں نے ان لوگوں کی مصیبت کواپنادکھ دردسمجھااور سیلاب زدہ علاقوں میںخود پہنچ کران کی امداد کی۔مولانا قاسمی نے امید ظاہر کی کہ دردمند دل رکھنے والے دیگر حضرات بھی خواہ کسی بھی مذہب و مسلک اور شعبہ حیات سے تعلق رکھتے ہوں، عمران پرتاپ گڑھی کی طرح سیمانچل کے سیلاب زدہ علاقوں میں خود پہنچ کر حالات کا جائزہ لیں گے اور انکی امداد کے لئے آگے آئیں گے۔