نئی دہلی(ملت ٹائمز)
وزیر اعظم نریند ر مودی نے اپنے 35 من کی بات میں آج جہاں بہت ساری باتوں کا تذکرہ کیا وہیں انہوں نے جمعیة علماءہند کی خدمات کا بھی اعتراف کیا اور سوچھ ابھیان بھارت کی مہم میں حکومت کا تعاون کرنے کیلئے خصوصی طور پر مسلمانوں کی اس قدیم تنظیم کو یاد کیا ،اپنے 35 ویں من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جمعیة علماءہند نے سوچھ ابھیان بھارت مہم میں خصوصی رول اداکیا ہے اور خاص حصہ داری رہی ہے ،گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں میں جمعیة علماءہند نے 22 مندروں اور تین مسجد کی صفائی کرکے بھائی چارہ کے فروغ میں اہم کردار اداکیا ہے ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ گذشتہ ماہ گجرات میں سیلاب آیاتھا جس میں مولانا محمود مدنی کی جمعیة نے خصوصی امدادی مہم چلائی تھی اور متعدد مندروں کی بھی صفائی کی تھی ،نیشنل میڈیا میں بھی مندروں کی صفائی کی تعریف کی گئی تھی اور اسے بھائی چارہ کیلئے اہم بتایاگیاتھا