ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت ،ایس ڈی پی آئی کا ‘ گھر سے نکلو باہر ” ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرہ ، لاکھوں عوام نکلے سڑکوں پر

نئی دہلی (ملت ٹائمز پریس ریلیز)
مرکز میںبی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہجومی قتل ‘ ( Mob Lynching ) کی خوفناک وارداتوں کی خبریں ہمارے ملک میںایک عام بات ہوگئی ہے ۔ نام نہاد’ گﺅ رکشکوں ‘نے ملک کے بے بس سینکڑوںمسلمانوں اور دلتوں کو ‘مقدس گائے’ کی حفاظت کے نام پر قتل اورانہیں بری طرح زخمی کررہے ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی نریندر مودی حکومت کے دور اقتدار میں جھار کھنڈ ، اتر پردیش،راجستھان، گجرات،مغربی بنگال، ہریانہ،ہماچل پردیش، جیسے ریاستوں میں مسلسل اس طرح کے دردناک قتل کئے جارہے ہیں۔ جس سے 30سے زائد معصوم شہریوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے اور سینکڑوں خاندان تباہ ہوگئے۔ ملک کے اس سنگین صورتحال کے تناظر میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے گﺅ راکششوں کے تشدد سے متاثرین کو انصاف دلانے اور خوف و دہشت کے ماحول میں جیتے آرہے مسلمانوں اور دلتوں میں حوصلہ اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے گزشتہ یکم اگست 2017تا 25اگست ، ‘ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت ‘کے عنوان کے تحت ملک بھر میں عوامی مہم کا انعقاد کیا تھا۔ مہم کے اختتامی دن ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں ‘گھر سے نکلو باہر ‘کے نعرے کے تحت عوامی احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ملک کے 13سے زائد ریاستوں میں پار ٹی کارکنان اور خواتین بچے سمیت لاکھوں افراد سڑکوں پر اتر کر پر امن احتجاجی مظاہرے میں شریک رہے۔