آسام رام سمیت آشرم کے نام پر طوائف خانہ چلانے والے تمام باباﺅں کو پھانسی ملنی چاہئے ،متاثرہ لڑکی کے باپ کی مطالبہ

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
ریپ کیس میں گرمیت رام رہیم کو بیس سالوں کے جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد امید ہے کہ جلد ہی اس لڑکی کو بھی انصاف مل جائے گا جس کی زندگی لاکھوں ہندﺅوں کے بھگوان مانے جانے والے آسارام نے برباد کی تھی،حال ہی میں سپریم کورٹ نے آسارام کے خلاف سست رفتار ہورہی سماعت پر ناخوشگواری کا اظہار کیاہے جس میں عصمت دری کا الزام ہے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسامم باپو کو جیل میں بند کردیا گیا ہے، لیکن ان کے کیس سے متعلق کچھ گواہ قتل ہو چکے ہیں اور بہت سے افراد پر حملہ کیا گیا ہے۔
تاہم رام رہیم کو سزا ملنے کے بعدان متاثرین کو انصاف کی امید دکھ رہی ہے، ایک چینل سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کے باپ نے کہاکہ ہم 4 سالوں سے آسارام کی سزا کا انتظار کر رہے ہیں، گرمیت رام رحیم کے فیصلے نے ہمیں امید دی ہے کہ ہم بھی انصاف حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 20 سال کی سزا بہت کم لگ رہی ہے، یہ بابالوگ دھرم اور آستھا کے نام پر لڑکیوں کی زندگی برباد کرتے ہیں انہیں پھانسی کی سزا ملنی چاہیئے ۔

SHARE