سیمانچل کے گاندھی اور سینئر سیاسی رہنما تسلیم الدین سخت بیمار،دعاءصحت کی اپیل

کشن گنج(ملت ٹائمزمحمد اشفاق)
بہار کے سینئر سیاسی رہنما اور ارریاسے ایم پی الحاج تسلیم الدین ان دنوں سخت بیمار ہیں اور چنئی کے اپولو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق ایم پی تسلیم الدین کے سینے میں درد ہے او رانہیں فی الحال وینٹی لیٹر پر رکھاگیاہے ،حالت بہت ناز ک ہے اور دعاءصحت کی انہوں نے اپیل کی ہے ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ تسلیم الدین سینئر سیاسی لیڈر ہیں،انہیں سیمانچل کا گاندھی کہاجاتاہے ،مرکزی حکومت میں وزیر مملکت رہ چکے ہیں،کئی مرتبہ کشن گنج سے ایم پی رہے ہیں،فی الحال ارریاسے ایم پی ہیں اور آر جے ڈی کے سینئر رہنماﺅں میں سے ایک ہیں ۔