سلطان احمد نیک دل ،خوب سیرت اور ملت اسلامیہ کے بہی خواہ لیڈر تھے :مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
سلطان احمد نیک دل ،خوب سیرت اورملت اسلامیہ کے بہی خواہ لیڈر تھے ،انہوںنے سیاست کے ساتھ ملی ہمدردی ،مسلمانوں کی ترجمانی اور اسلام کی پاسبانی کا فریضہ انجام دیاہے ،ملی اداروں ،مسلم تنظیموں اور مدارس سے بھی بے پناہ محبت کرتے تھے ،ان کا سیاسی کیریئر یہ بتاتاہے کہ وہ مسلمانوں کے مسائل حل کرانے کیلئے ہی سیاست کے میدان میں آئے تھے اور اپنے طرزعمل سے ہمیشہ مسلمانوں کو فائد پہونچاتے رہے ،ان خیالات کا اظہار جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے بانی ومہتمم ناموس رسالت کے علمبردار مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے کیا ،انہوں نے مزیدکہاکہ وہ صاحب بصیرت اور ایماندار لیڈر تھے ،مختلف سیاسی وسماجی تحریکوں کی انہوں نے قیادت کی ہے ،مدارس اور دینی اداروں سے بے پناہ محبت کرتے تھے ،مرحوم سلطان احمد سے میرے دیرینہ او ر گہرے تعلقات رہے ہیں ،ابھی گذشتہ دنوں میری ان سے ملاقات ہوئی تھی ۔
مفتی عثمانی نے مزید کہاکہ ایم پی سلطان احمد کا انتقال ملت کیلئے بہت بڑا خسارہ ہے اور ان کی وفات سے ہندوستان میں جو خلاپیدا ہواہے اس کی تلافی ناممکن تو مشکل ضرورہے ۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم سلطان احمد کی مکمل مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءفرمائے ،ہندوستانی مسلمانوں کو ان کا بدل نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔
ملت ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق ایم پی سلطان احمد گذشتہ چالیس سالوں سے سیاست میں متحرف وفعال تھے ،کانگریس سے کے ٹکٹ پر دو مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں،گذشتہ طویل عرصے ممتا بنرجی کی پارٹی ٹرنمول کانگریس سے وابستہ تھے ،ٹی ایم سی کے ہی ٹکٹ پر الوبیریا لوک سبھا سے ایم پی تھی ،آپ منموہن سنگھ کی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت برائے ٹورزم بھی رہ چکے ہیں ۔