بابا رام رہیم کے بعددیوی کی اوتار رادھے ماں کا نمبر ،پنجاب ہائی کورٹ سے کیس درج کرنے کی اپیل

چنڈی گڑھ (ملت ٹائمزایجنسیاں)
ڈیرہ سچاسوداکے سربراہ گریمیت رام رہیم کے جیل جانے کے بعد اب خود کو دیوی کا اوتار بیان کرنے والی رادھے ماں کی مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔پنجاب میں ایک شخص نے ہائی کورٹ سے ان کے خلاف کیس درج کرنے کی اپیل کی ہے۔پنجاب کے فگواڈا رہائشی سریندرنے پنجاب ،ہریانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ،انہوں نے رادھے ماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی تھی۔جس پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب،ہریانہ ہائی کورٹ نے کپورتھلا پولیس کوپھٹکارلگائی ہے۔ہائی کورٹ نے پولیس سے پوچھا کہ اب تک اس کیس میں ایف آئی اے نہیں درج کی گئی ہے۔میتھل نے کچھ مہینے پہلے رادھے ماں کے خلاف شکایت کی تھی کہ رادھے ماںاسے ڈراتی اوردھمکی دیتی ہے اسے اپنے خلاف بولنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔پنجاب پولیس کو اب اس کیس میں ہائی کورٹ کے سامنے13نومبر سے پہلے جواب دیناہے۔پولیس کو یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کیس میں کیس بنتاہے یانہیں۔اگرکیس بنتا ہے تواب تک اس کیس میں ایف آئی آردرج کیوں نہیں کی گئی ہے۔