نئی دہلی(ملت ٹائمزعارفہ حیدر خان)
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر استاد کمیونٹی کو آج نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ ”نیو انڈیا“کے خواب کوپورا کرنے میں ان کا مرکزی کردار ہے۔وزیراعظم نے ساتھ ہی سابق صدر ڈاکٹر سرپالی رادھاکرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا۔یوم اساتذہ ان کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ یوم اساتذہ کے موقع پر میں نے ذہنوں کی ترقی میں وقف اور سماج میں تعلیم کی خوشیاں بانٹنے والے استاد کمیونٹی کوسلام کرتا ہوں۔مودی نے کہا کہ ”نیو انڈیا“کے ہمارے خواب کوپوراکرنے میںاساتذہ کا مرکزی کردار ہے، جو ریاستی نظریاتی تحقیقات اور ایجادسے حوصلہ افزاءہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں، تبدیلی، تعلیم، بااختیار تعلیم اور قیادت کے لئے علم تعلیم کولے کر وقف ہونا چاہئے۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو میں ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو ایک غیر معمولی استاد اور سیاستداں تھے۔مودی اس وقت برکس سمٹ میں حصہ لینے کے لئے چین میں تھے اور وہاں سے میانما روانہ ہوگئے۔





