مفتی اشرف علی باقوی کاانتقال علمی حلقے کا عظیم خسارہ :آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر کے انتقال پر قومی صدر مولانا عبداللہ مغیثی کاتعزیتی پیغام 

سہارنپور(ملت ٹائمز)

امیر شریعت کرناٹک و آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مفتی اشرف علی باقوی کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ انا لللہ وانا الیہ راجعون۔آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی مہتمم جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ نے مرحوم مفتی اشرف علی باقوی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے جانے سے جو خلاءپیدا ہوا ہے اسکی بھرپائی مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ مرحوم ملت اسلامیہ کے درپیش مسائل ، مدارس و مساجد کی تعمیر و ترقی اور انکی مشکلات کے تئیں ہمیشہ فکرمند رہتے تھے اور انکے درد کو اپنا درد سمجھتے تھے ۔ مولانا عبداللہ مغیثی نے مزید کہا کہ جب کبھی ملت کی بات ہوتی تھی موصوف پہلی صف میں کھڑے نظر آتے تھے آج انکے جانے سے میں نے بھی اپنا ایک بہترین دوست کھو دیا ۔ دریں اثناءجامعہ رحمت گھگھرولی ضلع سہارنپور میں بھی مفتی اشرف علی باقوی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کرناٹک کے انتقال پر ایک تعزےتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقعہ پر جامعہ کے مہتمم مولانا عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے مفتی اشرف علی باقوی کی علمی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم جامعہ رحمت کے سرپرستان میں شامل تھے اور یہاں تشرےف لاکر اپنی دعاو¿ں سے بھی نوازا تھا ۔ مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف اور انھیں علم حدیث میں کمال حاصل تھا ۔ مرحوم کو علمی ذخیرہ جمعہ کرنے کا بےحد شوق تھا جسکا اندازہ انکی لائبریری سے ہی ہوتا ہے ۔ آج انکے انتقال سے جامعہ نے اپنے ایک اےسے سرپرست کو کھو دیا ہے جس نے ہمیشہ جامعہ کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں شفقت سے نوازا انکے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل شہر و ضلع سہارنپور یونٹ بھی اظہار تعزےت کرتی ہے اور تمام متعلقین سے اپیل ہے کہ وہ مرحوم کےلئے ایصال ثواب کریں ۔