دیوبند پر خفیہ ایجنسیوں کی مسلسل ٹیڑھی نظر،آئی بی کے تعلق سے خصوصی الرٹ جاری

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)

بھلے ہی دیوبند سے آج تک ملک مخالف کسی بھی طرح کی سرگرمیوں کا کنکشن ثابت نہ ہوا ہے مگر خفیہ ایجنسیوں کی یہاں ٹیڑھی نظر ہے ،اب آئی بی نے دیوبند کو لیکر خصوصی الرٹ جاری کیاہے۔ دیوبند سے گزشتہ تین روز قبل اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کے ذریعہ جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے دو لوگوں کی گرفتارکے بعد ایک مرتبہ پھر دیوبند کو لیکر خفیہ ایجنسیاں مستعد ہوگئی ہیں ۔ حالانکہ گزشتہ ماہ قبل یہاں اے ٹی ایس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین طلباءکوحراست میں لیا تھا ،حالانکہ ایک روز بعد ہی پوچھ تاچھ کے بعد تینوں طلباءکو رہائی کردیاگیا تھا، لیکن میڈیا میں دیوبند کو لیکر زبردست بحث ومباحثے ہوئے تھے اور کئی میڈیا اداروںنے سازشاً دیوبند کا کنکشن کئی مشتبہ تنظیموں کے ساتھ جوڑنے کی اپنی جانب سے ہر کوشش کی تھی لیکن دیوبند کو ہمیشہ کلین چٹ دی گئی ہے۔ اس وقت بھی اے ٹی ایس کی کئی ٹیموںنے کئی دنوں تک یہاں رہ کرسرچ مہم چلائی تھی ۔ اے ٹی ایس کو اب فیضان نامی بنگلہ دیشی نوجوان کی تلاش ہے اور انہیں لگتاہے فیضان دیوبند و اطراف کے علاقہ میں پوشیدہ ہے۔ جس کے لئے ابھی تک یہاں مسلسل خفیہ ایجنسیاں اپنی مہم چلائے ہوئے۔ گزشتہ تین روز قبل دیوبندکی شیخ الہند کالونی سے اترکھنڈ ایس ٹی ایف کے ذریعہ جعلی کرنسی بنانے والے گرودہ کے دو ارکان کی گرفتاری کے بعد سے ایک مرتبہ پھر دیوبند کو لیکر ہائی الرٹ جاری ہوگیااور اس مرتبہ آئی بی نے بھی دیوبند کو خصوصی الرٹ جاری کردیاہے۔