مدرسہ کی طالبہ کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے کاسنسنی خیز معاملہ ،رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس نہیں کررہی ہے کارروائی

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)

ممبئی مہاراشٹر سے دیوبند میں دینی تعلیم حاصل کرنے آئی ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ دونوجوانوں کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکتیں کرنے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیاہے ،متاثرہ طالبہ کاالزام ہے کہ کوتوال میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ممبئی سے آئی طالبہ کی ماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی تقریباً دو ماہ پہلے ممبئی سے دیوبند میں تعلیم نسواں کے ایک ادارہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آئی ہے۔ گزشتہ 3 ستمبر کو اچانک اس کی بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی تو وہ شہر کے محلہ پٹھانپورہ میں رہنے والے اس کے رشتہ دار دلشاد اس کی بیٹی کا علاج کرانے کی بات کہتے ہوئے اپنے گھر لے گیا تھا۔ الزام ہے کہ رات کے وقت دلشاد اور اس کے ایک دیگر رشتہ دار ارشد نے زبردستی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ فحش حرکتیںکرنا شروع کردیا۔ متاثرہ نے بتایاکہ اس بابت دیوبند کوتوالی میں نامزد ملزمان کے خلاف دفعہ 354 اے، 7 اور 8 پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ماں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے گزشتہ پندرہ دن سے افسران کے چکر کاٹ رہی ہے، اس سلسلے میں وہ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار سے بھی مل چکی ہے،ایس ایس پی نے انہیں ملزمان کی گرفتار ی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اس کے باوجود ابھی تک ملزم کی گرفتاری ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ جب تک کہ اس کی بیٹی کو انصاف نہیں ملتا وہ یہ جنگ لڑتی رہے گیں۔