سابق ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کانگریسی لیڈربابا جلیب خاں نہیں رہے

ملک و بیرون ملک سے ہزاروںلوگوں نے پہنچ کر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا ،آبائی گاو¿ں کوٹ میں کی گئی تدفین

میوات(ملت ٹائمزمحمد سفیان سیف)
آج صبح میوات کے اہم لیڈر سابق ممبر اسمبلی و کانگریس کے پارلیمانی سیکرٹری رہے بابا جلیب خاں کا انتقال ہو گیا۔وہ کافی دنوں سے سخت علیل چل رہے تھے اور دہلی کے ایمس میں زیر علاج تھے ۔آج صبح قریب چار بجے انہوں نے اپنی آخری سانس لی ، میوات کے گاو¿ں کوٹ میںمولانا یحی کریمی نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں انکی نماز جنازہ ادا کرائی ۔شام چار بجے ہزاروں نم آنکھوں نے انہیں سپرد خاک کر دیا ۔اس موقع پر خطہ ¿ میوات ہی نہیں ملک و بیرون ملک کے سیاسی ،سماجی و مذہبی ملی رہنماو¿ں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،جن میں افغانستان سے محمد خوشحال،جدہ سعودی عرب سے محمد عامر ، ممبئی سے عزیز مکی، خطہ¿ میوات کے مشہور ممتاز عالم دین مفتی عبد الرشید مالپوری،مولانا محمد خالد قاسمی، مولانا شیر محمد امینی ،مولانا انوار ما لپوری ،مفتی زاہد حسین نوح،قاری رمضان بلب گڑھ، اسی طرح میوات اہم لیڈڑان میں قومی چودھری ذاکر حسین ،سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد ،وقف بورڈ چیئرمین رہیش خان ،نسیم احمد ممبر اسمبلی فروز پور جھرکہ ،کرن دلال پلول ،مامن خان انجینئر ،ابراہیم انجینئر،طیب حسین گھاسیڑیا ،اختر حسین کاٹپوری ،اختر حسین راولکی ،صاحب خاں پٹواری ،سبحان خاں ،انیلو لیڈر طیب بھیم سیکا ہتھین، جاوید احمد سوہنا ،زبیر الوری ،حج کمیٹی ممبر حبیب ہون نگر،سی ای او وقف بورڈ و ایس پی فریدآباد حنیف قریشی،اطہر دہلوی ،زاہد حسین بائی، سماجی شخصیات میں یوسف وکیل فروزپور جھرکہ،عابد حسین دانی باس ، اختر حسین چندینی ،صدیق احمد میو¿،حاجی الطاف آلی میو¿، مشتاق پرنسپل گورمنٹ گرلس کالج سالاہیڑی سمیت سینکڑوں سیاسی سماجی ،مقتدر شخصیات نے بابائے میوات کے جنازہ میں شرکت کی ۔