کولکاتا(ملت ٹائمز
گﺅرکشکوں کی غنڈہ گردی اور بے لگام دہشت گردی شمالی ہندوستان کے بعد اب مغربی بنگال بھی پہونچ گئی ہے ، ممتا بنرجی بھی دہشت گردوں پر لگام لگانے میں ناکام نظر آرہی ہے اور وہاں مسلسل گائے کے نام پر مسلمانوں کو ماراجارہاہے ،گذشتہ کل ایک مرتبہ پھر بیف کے نام پر مسلمانوں کی وحشیانہ طریقے سے پٹائی کی گئی ہے اور ان سے جے شری رام کے نعرے لگائے گئے ہیں ۔
رپوٹ کے مطابق مغربی بنگال کے ناڈیا ضلع کے ایک ہند وگاﺅں پتیکاباری میں بیف پایاگیاجس کے بعد اسلام مخالف نعرہ لگاتے ہوئے وہاں کے ہندو نکاشی پارہ پولس اسٹیشن پہونچے اور تھانہ میں اس کی شکایت کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زبردست کاروائی کی مانگ کی ،واپسی میں مشتعل ہجوم نے چھینکا گاﺅں کی مسجد پر حملہ کردیا ،دروازہ اور دیواروں کوتوڑدیا اور راستے میں ملنے والوں مسلمانوں پر حملہ کردیا،ان کی بری طرح پٹائی کی اور زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگوایاجس میں سے چار شدید زخمی ہیں اور ایک حالت انتہائی نازک ہے ۔پولس رپوٹ کے مطابق تشدد زدہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔





