بنگلور(ملت ٹائمزشفیع انام )
معروف سیاسی رہنمااور سابق کابینہ وزیر الحاج قمر الاسلام کاابھی تقریبا بارہ بجے بنگلور کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے ،آپ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ایک ہسپتال میں علاج چل رہاہے تھا۔
الحاج قمر الاسلام کرناٹک کے معرو ف سیاسی رہنما مانے جاتے تھے،گلبرگہ سے چھ مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں،1978 میں کرناٹکا اسمبلی انتخاب جیت کر انہوں نے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کیاتھا،1996 سے 1998 کے دوران گلبرگہ لوک سبھا حلقہ سے ایم پی رہ چکے ہیں ، 2013 سے 2016 تک کرناٹک کی سدارمیاکی حکومت میں آپ کابینہ وزیر برائے اقلیتی امور اور اوقاف تھے ۔آپ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور کرناٹک کانگریس کے انچار ج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔فی الحال آپ گلبرگہ سے ایم ایل اے تھے ۔30 جولائی2017 کو آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہ قومی کنونشن میں بھی آپ تشریف لائے تھے ۔
ملت ٹائمز کے مطابق 27 جنوری 1948 میں آپ کی ولادت ہوئی تھی ،69 سال کی عمر پاکر 18 ستمبر 2017 کو آپ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔سیاست کے علاوہ سماجی اور تعلیمی سطح پر آپ نے کرناٹک میں نمایاں خدمات انجام دی ہے اور مقبول عام لیڈر تھے ۔





