ایک اور بابا 21 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ، آشرم میں عصمت در ی کرتاتھا یہ ہندو گرو

نئی دہلی (ملت ٹائمزایجنسیاں)
پولیس نے ایک اور ’بابا ‘ کو 21سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجھستان کے ’فلاری بابا ‘ کو تین روز کی تحقیقات کے بعد 21سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے ،فلاری بابانے ایک ہفتہ قبل ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا تھا کہ اور کہا تھا کہ وہ بلڈ پریش کے مرض میں مبتلا ہے۔پولیس نے اس ہسپتال سے فلاری بابا کا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کر لیاہے جس کے مطابق وہ بالکل ٹھیک ہے اور اس کا بلڈپریش اور شوگر لیول بھی نارمل ہے ،جس کے باعث فلاری بابا کا جھوٹ پکڑا گیاہے اور عدالت نے اسے 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیاہے۔
پولیس کا کہناہے کہ 70سالہ شخص فلہاری مہاراج کا نام اس وقت سے فلاری بابا پڑا کیونکہ وہ صرف پھل ہی کھاتاہے۔جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کچھ پیسے آشرم میں دینے گئی تھی اور وہ قانون کی طالبہ ہے۔جب وہ آشرم گئی تو تو اسے پہلے انتظار کرنے کو کہا گیا پھر بابا نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ وہ اس بارے میں کسی کو بھی مت بتائے۔