جہیز میں کار کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر فائرنگ،بیو ی شدید زخمی

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)
جہیز میںگاڑی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے اپنی بیوی پر طمنچہ سے فائر جھونک دیا،خاتون کو نازک حالت میں سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں ابتدائی طبی امداد اسے ہائر سینٹر ریفرکردیاگیا، گولی چلنے کے واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے اس بابت لوگوں معلومات حاصل کی،متاثرہ خاتون کے بھائی نے پولیس کو تحریر دے کر سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ گاو¿ں گھیانہ کھیڑی تھانہ کوتوالی دیہات سہارنپور کے باشندہ ندیم ولد ایوب نے پولیس کو دی تحریر میں کہا ہے کہ چھ ماہ قبل اس کی بہن نرگس کی شادی دیوبند کوتوالی علاقے کے گاو¿ں گوپالی کے باشندہ دانش ولد منتظر کے ساتھ ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ شادی کے بعد اضافی جہیز اور گاڑی کو لیکر نرگس کو پریشان کیاجارہاتھا،جس کا مطالبہ پورا نہ آج صبح دانش اس کی بہن کو جان سے مارنے کی نیت سے اس پر فائرنگ کی ،کندھے پر گولی لگنے کے سبب خاتون زخمی ہوکر زمین پر گر گئی،جس کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔بعد میں خاتون کو علاج کے لئے یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد بعد ڈاکٹروں نے اس کی سنگین حالت کے سبب ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔واردات کی اطلاع پر سی او سدھارتھ سنگھ اور کوتوال پنکج تیاگی مع پولیس موقع پر پہنچے اور واردات کی بابت معلومات حاصل کی۔ کوتوالی انچارج پنکج تیاگی نے بتایا کہ واقعہ کی بابت زخمی خاتون کے بھائی ندیم کی تحریر پر مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ،جلدی ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔