فیس بک بھی بھگوارنگ میں تبدیل ’کمل کا پھول ہماری بھول‘ پوسٹ کرنے والے شخص کا اکاﺅنٹ بلاک

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
فری لانس جرنلسٹ محمد انس کا عوی ہے کہ فیس بک پر کمل کا پھول ہماری بھول والی رسید پوسٹ کرنے کے بعد ان کا فیس بک اکاونٹ ایک ماہ کے لئے بلاک کردیاگیا ہے۔محمد انس نامی 29سالہ مذکورہ صحافی نے منگل کے روزر سید کی کاپی پر مشتمل تصوئیر شیئر کی تھی’ جس میں کاروباری اپنے کیش میمو پر پرنٹ کرواکر عوام کو بتارہے ہیں بی جے پی کو ووٹ دیکر بڑی غلطی ہوگئی“۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تصوئیر شیئر کرنے کے کچھ گھنٹوں بعدنٹ ورکنگ سائٹ سے انہیں ایک نوٹیفکیشن ملا کہ مذکورہ پوسٹ کمیونٹی معیار کے خلاف ہے۔انہیں پھر ایک او رنوٹس ملا جس میں کہاگیا کہ ان کا اکاونٹ ایک ماہ کے لئے بلاک کردیاگیا ہے۔
انس نے ہندوستان ٹائمز سے کہاکہ” میں نے اپنی جانب سے کچھ نہیں کہا۔ میں نے صرف تصوئیر شیئر کی اور اس میں لکھی بات کو واضح کیا۔ اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں“۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کا اکاونٹ فیس بک نے چوتھی مرتبہ بلاک کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ” میں کبھی کسی سے بدسلوکی نہیں کی اور نہ ہی غلط زبان کا استعمال کیا۔مگر اس طرح کے پوسٹ جو حکومت کے لئے سنگین ہوتے ہیں ہٹادئے جاتے ہیں۔
یہ فیس بک کی فسطائیت ہے“۔ فیس بک پرانس کے اکاونٹ کو بلاک کئے جانے کے بعد مختلف جہدکاروں اور صحافیوں نے سوشیل میڈیا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے بولنے کی آزادی پر کارضرب قراردیا ہے۔