موجودہ احوال مےںغےر ضروری جذبات کی شدت نوجوانوں کےلئے سم قاتل ہے
دارال حضرت نانوتویؒ کے علوم و معارف کو ہندوستانی زبانوں خاص طور پر ہندی میں منتقل کرنے پرغور کیاجائے
دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)
عظےم دےنی درسگاہ دارالعلوم وقف دےوبند میں مجلس مشاورت کے اجلاس کا انعقاد کےا گےا ، جس مےں ملک بھر سے اراکےن مجلس نے شرکت کرکے ادارہ کی ہمہ جہت ترقےات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے عزائم پر گفت وشنےد وباہمی تبادلہ¿ خےال کیا اور متعدد اہم تجاوےز کے ذرےعہ مضبوط لائحہ عمل تےار کےا ۔ اس موقع پردارالعلوم وقف دےوبند کے مہتمم مولانا محمد سفےان قاسمی نے اہتمام کی تفصےلی رپورٹ پےش کی ، جس مےں انہوں نے ادارہ کی ہمہ گےر وہمہ جہت ترقےات کا ذکر کرتے ہوئے ادارہ مےں جاری جملہ سرگرمےوں سے اراکےن مجلس کو مطلع کےا۔انہوں نے اپنی رپورٹ مےں کہا کہ ادارہ ٹھوس تعلےم وتربےت کے ساتھ طلبہ کی فکری راہنمائی اور مثبت نظرےات کی جانب بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے بانی¿ دارالعلوم دےوبندحضرت حجة الاسلام کے افکار وتعامل کے ساتھ فکر نانوتویؒ کے امےن حضرت حکےم الاسلام ؒ کا ساٹھ سالہ باعظمت دور اہتمام پر روشنی ڈالی۔انہوں نے موجودہ ناگفتہ ملکی احوال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اےسے ماحول مےں تعلےم وتربےت کے ساتھ طلبہ کی فکری پرداخت اور فکری توسع کی جانب توجہ کرنا بھی ناگزےر ہے ،غےر ضروری جذبات کی شدت موجودہ احوال مےں نوجوانوں کےلئے سم قاتل ہے ۔ اہتمام کی رپورٹ مےں ادارہ مےں جاری تعمےری سرگرمےوں کا بالترتےب ذکرکرتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم وقف دےوبند مےں حجة الاسلام اکےڈمی کے قےام کی فکری اساس علمائے دےوبند کی عظےم الشان عہد ساز وہمہ جہت علمی خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا اور طلبہ مےں بحث وتحقےق کےلئے قدےم وجدےد بےن الاقوامی اصولوں کی اساس پر دور حاضر کے مختلف النوع چےلنجز کے مدلل جوابات کےلئے تےار کرنا ہے ، حجة الاسلام اکےڈمی اپنے اہداف ومقاصد مےں کامےابی کی بناءپر ملکی وبےن الاقوامی اصحاب علم وبصےرت کے نزدےک پذےرائی حاصل کررہی ہے ، اکےڈمی کے وسعت پذےر مختلف النوع امور مستقل عمارت کے متقاضی تھے، الحمد اللہ آج اللہ اےک پر شکوہ عمارت عطاءفرمادی ہے، ساتھ ہی زےر تعمےر سہ منزلہ پر شکوہ ”دارالقرآن“ قرےب التکمےل ہے۔ قائم مقام ناظم تعلےمات مولاناسےد احمد خضر شاہ کی جانب سے قاری محمد واصف صاحب نے شعبہ تعلےمات کی رپورٹ پےش کی ، جس مےں انہوں نے ادارہ مےں تعلےم وتربےت کے باب مےں کی گئی اہم بےش رفت کا ذکر کرتے ہوئے امتحان سالانہ امتحان داخلہ کی جملہ کا رروائی سے اراکےن مجلس کو مطلع کےا، خاص طور پر درجات ثانوےہ اور تکمےلات کے تعلےمی انضباط ، درس مےں پابندی اور طلبہ کےلئے حاضری کے اہتمام کو تفصےل سے بےان کےا، تعلےمی رپورٹ کے بعد شعبہ محاسبی کی رپورٹ پےش کی گئی ، جو کہ سال گذشتہ کے آمد وصرف کی تفصےلات اور آئندہ سال کے بجٹ پر مشتمل تھی ، جس کی اراکےن مجلس نے توثےق فرمائی ، بعد ازاں شعبہ تنظےم وترقی کی رپورٹ پےش ہوئی جس مےں فراہمی مالےات کےلئے کی گئی کدوکاوش اور جاری جدوجہد سے اراکےن کو مطلع کےا گےا ،مختلف رپورٹ کے مدنظر مفاد ادارہ مےں کئی اےک امور پر گفت وشنےد اور تبادلہ¿ خےال ہوا ، متعدد اہم تجاوےز پےش ہوئےں ، جنہےںباتفاق اراکےن نے منظور کےاجن میں خاص طور پر ملک میں مالی گرانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہِ ذی قعدہ ۸۳۴۱ھ سے ادارہ کے مستقل اراکین کی تنخواہوں میں ۰۰۵۲ روپئے اور غیر مستقل اراکین کی تنخواہوں میں ۰۰۰۱روپئے کے اضافہ کی تحسین و توثیق کی گئی۔ اجلاس کے اخیر میں مولانا قمرالزماں صاحب الٰہ آبادی نے اراکین مجلس کو خطاب فرماتے ہوئے کلمات تشکر پیش کئے اور کہا کہ ادارہ کی روز افزوں ترقی عنداللہ و عندالناس مقبولیت کی بین دلیل اور حضرت نانوتویؒ کی آفاقی فکر اور اخلاص کا ثمرہ ہے، انہوں نے کہا کہ دارالعلوم وقف دیوبند کا شعبہ¿ بحث و تحقیق حجة الاسلام اکیڈمی جہاں دیگر تحقیقی امور میں مصروف ہے وہیں ساتھ ہی اکابر علمائے دیوبند اور خاص طور پر حضرت نانوتویؒ کے علوم و معارف کو ہندوستان کی زبانوں خاص طور پر ہندی زبان میں بھی منتقل کرنے پر بھی غور کرے ، اس سے اسلام کے پیغام سے برادرانِ وطن کو روشناس کرانا سہل ہوگا، اس موقع پر اراکےن مجلس مشاورت نے دارالعلوم وقف دےوبند کی غےرمعمولی تعلےمی وتعمےری ترقےات پر خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے تعلےمی ترجےحات کے مدنظر بے مثال پےش قدمےوں پر اعتماد کا اظہار ۔دریں اثناءماضی قرےب مےں نامور ہستےوں کی رحلت پر تعزےتی قرار داد منظور کی گئےںخاص طور پر مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دےوبند کے معزز واہم رکن حضرت مولانا مفتی اشرف علی باقویؒ کے خلاءکو شدت سے محسوس کےا گےا، ادارہ کے تئےں ان کی محبت ،لگاﺅ اور جذبہ ، ہمےشہ ےاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر تعزےتی قرار داد کی منظور کے ساتھ دعائے مغفرت کابھی اہتمام کےا گےا ۔صدارت خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی نے کی، اجلاس کا آغاز مولانا قاری عبداللہ مےاں سملک کی تلاوت سے ہوا۔ مفتی عزےز الرحمن فتح پوری ممبئی، مولانا زکرےا نانوتوی،مولانا قاری عبداللہ مےاںگجرات، ڈاکٹر انور سعےد جنرل سکرےٹری جامعہ طبےہ دےوبند، حافظ اقبال عبدالستار چونا والاممبئی، مولانا قمرالزماں الٰہ آبادی کی پرسوز دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔





