نئی دہلی (ملت ٹائمزآئی این ایس)
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 3 اکتوبرسے بڑھنے والے دلی میٹرو کے کرایہ میں اضافہ کرنے کے منصوبے سے ناراضگی ظاہر کی ہے انہوں نے اپنے ٹرانسپورٹ کے وزیرکیلاش گہلوت کو ایک تجویز پیش کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ بتائیں کہ کس طرح کرا یہ میں اضافہ پر روک لگ سکتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو نے دہلی حکومت پر اعتماد کے بغیر کرایہ کو بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ۔ کیجریوال نے ٹوئٹ کیا: ” میٹرو کرایہ عوام مخالف ہے “۔ ٹرانسپورٹ وزیرکیلاش گہلوت کو حکم دیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اضافہ روکنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن میں مرکزی حکومت اور دلی حکومت 50-50 شراکت دار ہیں۔ میٹرو کرایہ میں اضافہ ٹرانسپورٹ کے وزیرکیلاش گہلوت نے ایک ہفتے میں کرایہ پر روکنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔کیجریوال کے اس حکم کے بعد دہلی کے ٹرانسپورٹ وزیرکیلاش گہلوت نے ٹوئٹ کیا کہ دہلی میٹرو کے سربراہ موگو سنگھ کو صبح دوبجے تمام دستاویزات کے ساتھ آنے کے لئے بلایا گیا تھا۔کرایہ میں اضافہ کے تحت دہلی میٹرو کی تجویز کے مطابق واضح ہو کہ دہلی میٹرو کا کم سے کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے تک ہوگا۔ جبکہ حالیہ کرایہ کم از کم10 روپئے زیادہ سے زیادہ50 روپئے ہے ۔حالیہ برس مئی کے مہینہ میں میٹرو کرایہ بڑھایا گیا تھا جب کہ آئندہ اکتوبر کے ماہ میں میٹرو کرایہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے ۔





