رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے لئے محبت کاعملی نمونہ تھے:مولانا قمر الزماں الہ آبادی

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)

ممتاز بزرگ عالم دین مولانا محمد قمر الزماں الہ آبادی کے اعزازی میں ایک اہم نشست کاانعقاد محلہ گدی واڑہ میں واقع بیت القمر میں کیاگیا۔ جس میں نامور علماءکرام و دانشوران شہر نے شرکت کرکے مولانا موصوف کے ناصحانہ خطاب سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر علامہ قمر الزماں الہ آبادی نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران اللہ سے محبت اور تعلق پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پورے دین کادارو مدار محبت پر ہے،اسلئے ہمیں اللہ اور اسکے رسول کو دنیا کی ہر شہ سے زیادہ محبوب بنانا چاہئے یہی ہماری فلاح اور کامرانی کا واحد راستے ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کے رسول کی پوری حیات طبیہ محبت کانمونہ ہے ،جنہوںنے اپنوں اور غیروں سے ایسا بے نظیر محبانہ تعلق عملی طورپر کرکے دکھایا ہے ،جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں مل سکتی،دنیا میں دین اسلام پھیلنے کاواحد ذریعہ محبت ہی ہے اسلئے ہمیں لفظ محبت کو دیوار سے کُرچ کر اپنے دل میں بسانا چاہئے ۔ حضرت موصوف نے خطاب کے دوران کہاکہ دین اسلام کی بنیادہی محبت اور صلہ رحمی ہے ہمیں اپنی زندگی میں عملی طور یہ اوصاف پیدا کرنے کی جدوجہد اور کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے پوری انسانیت سے محبت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام بلا تفریق محبت کا معاملہ کرنے کا درس دیتا ہے اسلئے ہمیں اپنے اخلاق کے ذریعہ دین اسلام کی نشرواشاعت کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔ مولاناموصوف نے محبت کے عنوان پر جامع خطاب کیا اور کہاکہ اللہ سے محبت کریں اور اپنی مجالس کو ذکر اللہ سے آباد کریں جو رضاالٰہی کا بہترین ذریعہ ہے ،جس میں دونوںجہانوں کی بھلائیاں مضمر ہے۔ انہوںنے کہاکہ محبت ایسا لفظ ہے جس سے پوری دنیا میں امن وامان قائم ہوسکتی ہے،موصوف نے اس مرپر بھی زور دیا کہ آپسی میل جول اور تعلقات کو رضاءالٰہی کے لئے سنواریںجو یقینی طورپر نصرت الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے دارلافتا ءکے مفتی زین الاسلام قاسمی نے تصوف کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے چاروں سلسلوں کو واضح انداز میں بیان کیا اور حضرت مولانا شاہ وصی اللہ فتح پوری ؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر جمعیة علماءہند کے صدر قاری سید عثمان منصور پوری،دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی،مفتی محمود بلندی شہری،مولانا شکیب قاسمی ،مولانا محمد سالم اشرف قاسمی،قاری واصف عثمانی،مولانامحمد ابراہیم قاسمی،مولانا فریدالدین قاسمی،شاہد علی اشّو،عبداللہ عثمانی،خالد عثمانی،مولانا اسجد،ڈاکٹر ایس اے عزیز، کلیم ہاشمی، ندیم بابر ، واصف عثمانی،مولوی اسعداللہ پرتابگڈھی سمیت کثیر تعداد میں علماءکرام و دانشوران موجودرہے۔آخر میں منتظم مجلس و سہ ماہی سرگزشت دیوبند کے مدیر مولانا عبداللہ ابن القمر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔