جے پور(ملت ٹائمز)
دہلی کی ایک خاتون نے تئیس مردوں پر اجتماعی عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے ،ایک ایف آئی آر میں 28 سالہ تاجر خاتون نے دعوی کیا ہے کہ جے پور شہر کے بیکانیر میں اس کاایک پلاٹ ہے جہاں وہ دیکھنے گئی تھیں ،واپسی پر سڑک کے کنارے وہ ٹیکسی کا انتظار کررہی تھی ،اسے روڈ پر ایک ٹیکسی ملی اور اس میں بیٹھ گئی ،ٹیکسی ڈرائیو ر نے اسے مطلوبہ جگہ پر پہونچانے کے بجائے ایک جگہ پر عصمت دری شروع کردی ،پھر اسے ایک آفس میں لے جایاگیا جہاں چھ لوگوں نے مزید اس کی عزت لوٹی ،اس کے بعد کچھ اورلوگوں کو خاتون کے ساتھ سیکس کرنے کیلئے بلایاگیا ،خاتون نے دعوی کیا ہے کہ تقریبا یکے بعد دیگر تئیس لوگوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور پھر اسے کسی جگہ بیہوشی کی حالت میں پھینک دیا گیا ،انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق25 ستمبر کو اغوا کرکے اس کی عزت لوٹی گئی جبکہ 26 ستمبر کو اس کی لاش ملی ۔پولس نے اب تک چھ ملزمین کی گرفتاری کرلی ہے ۔
مزید تفصیل کیلئے یہ رپوٹ دیکھیں





