گاندھی نگر(ملت ٹائمزایجنسیاں)
اونچی ذات والوںکے کچھ لوگوں نے ایک دلت نوجوان کی مونچھ رکھنے پر پٹائی کی ہے، دربار کمیونٹی کے تین لوگوں نے مبینہ طور پیوش پرمار عمر24سال کے ساتھ 25ستمبر کے روزصرف اسلئے گالی گلوج او رمارپیٹ کی کیونکہ انہیں یہ بات منظوری نہیں تھی کہ دلت نوجوان مونچھ رکھے۔
اسی گاو ں کے تین نوجوانوں کے خلاف پولیس نے ستمبر26کے روز مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جن کی شناخت میورسنہا وگیلا‘ راہول وکرم سنہاسیرتیا اور اجیت سنہا واگھیلاکے طورپر کی گئی ہے۔واقعہ کی تحقیقات ڈپٹی سپریڈٹ آف پولیس کررہے ہیں۔
تینو ں کے خلاف درج ایف ائی آر کے مطابق پرمار جو گاندھی نگر کی ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ رشتہ کا بھائی ڈی مہرہ اپنے گاو¿ں میں گربھاکھیلنے کے بعد واپس گھر واپس لوٹ رہے تھے ‘ اچانک کچھ لوگوں نے دلت ہونے کی بنیاد پر گالی گلوج شرو ع کردی۔پرمار نے اے این ائی کو بتایا کہ”اندھیرا ہونے کی وجہ سے ہم نے ان لوگوں کو دیکھا نہیں‘ جب اس مقام کے قریب پہنچے جہاں سے آواز آرہی تھی تو ‘ ہم نے دیکھا کہ دربار کمیونٹی کے تین لوگ وہاں پر موجود ہیں۔ مدبھیڑ سے بچنے کے لئے ہم نے انہیں نذر انداز کردیا۔
انہوں نے ہمارے گھروں تک ہمارا تعقب کیااور وہاں پر پہنچ کر پھر ایک مرتبہ ہمارے ساتھ گالی گلوج شروع کردی۔ پہلے تو انہوں نے میرے رشتہ کے بھائی سے بدسلوکی کی پھر اس کے بعد میرے ساتھ مارپیٹ شروع کردی‘ او ربار بار یہ ہی کہہ رہے تھے کہ تمہاری مجال کیسے ہوئی ‘ تمام لوگ چھوٹی ذات کے ہوکر مونچھ رکھنے کاکام کررہے ہو اور وہ بھی اسٹائلش مونچھ “۔