آزادی کے بعد بھی ہندوستانی انسانی حقوق سے ہےں محروم :ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
جس ہندوستان کی ےہ تہذےب رہی ہے کہ ےہاں مہمانوں کو دےوتا کا درجہ دےا گےا ہے ،جہاں پوری انسانےت کو قبےلہ قرار دےا گےا ہے ،جس کو دنےا کا سب سے بہتر اور عظےم ملک ہونے کا شرف حاصل ہے وہاں آزادی کے ستر سالوں مےں عوام انسانی حقوق سے محروم ہےں ۔مذکورہ خےالات کا اظہاروےلفےئر فارٹی کے دہلی پردےش صدر سراج طالب نے انجےنئرس بھون آئی ٹی او مےں منعقدہ سوشل فاﺅنڈےشن آف ہےومن رائٹس کے ذرےعے انسانی حقوق اور سماجی انصاف سمےنار مےں کےا ۔انہوں نے مز ےد کہا کہ ہمارے ملک عزےز مےں لوگ پھٹ پاٹ پر دم توڑ دےتے ہےں ،نوجوان طبقہ نشے کا عادی ہو چکا ہے،اےک بڑی آبادی پےٹ کی آگ بجھانے کےلئے جسم فروشی کرنے پر مجبور ہےں۔کسان جو بھارت کے ان داتا ہےں وہ قرض کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کرنے پر مجبور ہےں ،آزادی کے ستر سالوں کے بعد بھی ان کے مسائل ابھی تک وہی ہےں جو آزادی سے قبل تھے ۔اس وقت بھی انہےں قرض کی آدائیگی نہ ہونے پر زمےن ضبط کر لےا جاتا تھا اور انہےں خود کشی پر مجبور کےا جاتا تھا۔آج بھی ان کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے قرض معافی کے نام پر انکا مذاق اڑاےا جا رہا ہے ۔کوئی بھی پارٹی ان کے بنےادی مسائل کو حل نہےں کر پارہی ہےں ۔آج ضرورت ہے مخلص پارٹےوں کی جو اس ملک کے عوام کی درد کو سمجھےں ۔انہوں نے اس موقع پر مہاتما گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقےدت بھی پےش کی ۔اس پروگرام مےں مہمان خصوصی انسٹی ٹےوٹ آف انجےنئرنگ کے ڈائرےکٹر اےچ کےو سےلس ،محمد حاجی اشراق خان ،اےم اےل اے سلےم پور،چودھری متےن احمد سابق اےم اےل اے ،ڈاکٹر پروےز مےاںسابق دہلی اسٹےٹ حج کمےٹی کے چےئرمےن ،محمد عارف اخلاق دہلی پردےش سکرےٹری وےلفےئر پارٹی آف انڈےا ،راہل آنند سنگھ ڈائرےکٹر سنڈےکےٹ بےنک موجود تھے۔سوشل فاﺅنڈےشن آف ہےومن رائٹس کے کل ہند سکرےٹری محمد شاہد علی نے سمےنار کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل فاﺅنڈےشن آف ہےومن رائٹس ہمےشہ لوگوں کو ان کے حقوق کے تےئں بےدار کرنے کے لئے مہم چلاتی ہے۔سماجی انصاف کے لئے ہم اپنے تنظےم کے ذرےعے سے شروعات سے ہی جدو جہد کر تے آرہے ہےںاور آگے بھی کرتے رہےں گے ۔