کون سامیک ان انڈیاہے جہاں کسان خودکشی پرمجبورہے،نوجوان بے روزگاراورعوام مہنگائی سے بدحال ہے۔ راہل گاندھی نے لگائی چوپال ،کسان اور ملازم کے مسائل چھ ماہ میں حل کر نے کاانتخابی وعدہ

امیٹھی(ملت ٹائمزایجنسیاں )
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی کسان اور بے روزگاری کے مسئلہ کو حل نہیں کرسکتے توصاف کہہ دیں ہم یہ کام 6 ماہ میں کر کے دکھا دیں گے ۔ راہل گاندھی نے اپنے انتخابی حلقہ امیٹھی کے تین دن کے دورے پر آئے ہیں ۔ انہوں نے جگدیش پور کے کٹھورا گاو¿ں میں چوپال لگائی ۔راہل گاندھی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سا ” میک ان انڈیا“ پروگرام ہے کہ جہاں کسان خود کشی کر رہے ہیں ،نوجوان بے روزگا رہیں اور عوام الناس بڑھتی مہنگائی سے دوچار ہے ۔ راہل گاندھی کے امیٹھی دورہ کو پولس انتظامیہ نے ہری جھنڈی نہیں دی تھی ،تاہم بعد میں راہل گاندھی کو امیٹھی آنے کی اجازت مل گئی ،انتظامیہ نے سیکوریٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ممکنہ تاریخ میں دورہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ راہل نے کہا:مودی جی کو چاہئے کہ وہ ملک کا وقت برباد نہ کریں؛ بلکہ ملک کے نوجوانوں کو روزگاردیں انہوں نے کہا تیکھے تیور میں مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا : بھارت میں دو مسائل ہیںکسانوں کی بدحال کا مسئلہ اور ملازمت کا مسئلہ اگر مودی ان مسائل سے پہلو تہی کررہے ہیں یا ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں تو صاف لفظوں میں کہہ دیں ،کانگریس اپنے دم خم اور منفرد حکمت عملی کے ذریعہ ان تشنہ مسائل کو حل کرے گی جس طرح ماضی میں بھی تشنہ مسائل حل کر کے ملک کی خدمت کی ہے ۔راہل گاندھی نے بی جے پی پرفوڈ پارک اور ایسی ہی دیگر منصوبوں سے تساہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر مودی جی نے چشم پوشی اختیار کی ہے ،تاہم عوام کیلئے اور امیٹھی کے عوام الناس کیلئے عوامی مفاد کی جنگ لڑیں گے ۔ انہوں نے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے اندر ملکی خدمات کے تئیں جذبہ ہے کہ وہ ملک کے مفاد کیلئے کام کریں ؛لیکن موقع نہیں مل رہا ہے جس نوجوانوں میںمایوسی پھیل رہی ہے ۔