نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی کے وزیر اعلی اعلی اروند کجریوال نے آج ایل جی انل بیجل کے خلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کے ذریعہ چنا گیا وزیر اعلی ہوں کوئی دہشت گرد نہیں ،یہ جملہ دراصل ایل جی انل بیجل کے اس بل کو مستر دکرنے کے بعد انہوں نے کہا جس میں وہ کنٹکریکٹ پر بحال اساتذہ کو مستقل کرنا چاہ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم دہلی کے مالک ہیں بیوروکریٹ نہیں ۔





