نریندر مودی کے خلاف ہائی کورٹ سے ذکیہ جعفری کی عرضی مسترد

Zakia Jafri addresses the media in the campus of an Ahmedabad court that rejected her plea, challenging SIT’s clean chit to Gujarat chief minister in a post-Godhra riot case, on Thursday. Express photo Javed Raja 26-12-2013

احمد آباد(ملت ٹائمز)
گجرات کے گلبرگہ سوسائٹی فسادات کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ کو چیلنج دینے والی پٹیشن آج یہاں ہائی کورٹ میں مسترد ہو گئی ہے۔ یہ پٹیشن 2002 کے فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری نے دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ذکیہ جعفری کو مزید تفتیش کے لئے سپریم کورٹ یا ٹرائل کورٹ جانے کا حکم دیا ہے۔
ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری کسی حد تک اپنے حق میں بتا رہے ہیں۔ کیوں کہ اب تک یہ کہا جا رہا تھا کہ شاید ہائی کورٹ کوئی ایسا فیصلہ دے دے جس سے آگے اپیل کے تمام راستے بند ہو جائیں۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ان کی والدہ کی اپیل کو بھلے ہی مسترد کر دیا ہے لیکن آگے اپیل کی گنجائش بھی رکھی ہے۔

SHARE