نتیش حکومت میں اردو کا جنازہ ،بہارکے اردو میڈیم اسکولوں میں اردو سوالنا مے ندارد


سیتا مڑھی ( اشتیا ق عالم ملت ٹائمز)
گورنمنٹ اسکولوں میں پڑھ رہے درجہ ایک سے آٹھ تک کے بچوں کا ششما ہی امتحا ن آج سے شروع ہوا جو آئند ہ 11اکتوبر تک جا ری رہیگا اس میں سب سے دلچسپ با ت یہ ہے کہ یہ امتحان بغیر کتا ب سے پڑھا ئی ہو ئے لیا جا رہا ہے ، ابھی تک طلبہ طا لبات کو کتا بیں حکو مت کی جا نب سے فرہم نہیں کرا ئی گئی ہیں ۔اور بہا ر میں بھلے اردو کو دوسری سرکا ری زبا ن کا درجہ حا صل اہو لیکن بچوں کی پڑھا ئی اردو میڈیم کے اسکو لوں میں اردو میں نہیں ہو رہی ہیں ،اور ان کو صرف ایک اردو کی کتا ب اردو زبا ندا نی پڑھا ئی جا رہی ہے ۔جبکہ پہلے اردو میڈیم کے اسکو لوں میں قومی زبا ن ہندی چھوڑ کرسارے سبجیکٹ کی پڑھا ئی اردو میں ہو تی تھی ،بہر حال ایک زبا ندا نی کے سوا لنا مے ہی اردو میں مہیا کر ائے گئے ہیں وہ بھی کا فی کم تعداد میں سا رے بچوں کا امتحا ن لینا مشکل ہو رہا ہے۔اس بابت ضلع اردوپرا ئمری ٹیچرس ایسو سی ا یشن کے سکریٹری ما سٹر راشد فہمی نے سخت رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک ہے ،وزیر اعلیٰ کی نیت صاف ہے لیکن کچھ متعصب افسران ان کے منصوبے پر پا نی پھیر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیا ری تعلیم کے لئے پا بند عہد ہے اور اردو اسا تذہ اس میں لگے ہو ئے ہیں سور وہ اس کو کامیابی سے ہمکنا ر کریں گے ۔اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وقت پر اردو کتا بیں مہیا کرا ئیں تا کہ بچوں میںاردو کی مٹھاس وقت پر گھولی جا سکے ۔

SHARE