
ماسکو(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پہلی مرتبہ کسی سعودی بادشاہ کے روس جاناہواہے ، سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان 3 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ سعودی فرماں رواں اپنے ساتھ ایسی ایسی چیزیں لیکر گئے ہیں جس کا کسی تصور تک نہیں کیا ہوگا ۔جی ہاں این بی ٹی کی رپوٹ کے مطابق شاہ سلمان کے قافلے میں 1500 افراداور فوج کا ایک دستہ بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ وہ اپنے ساتھ سونے کی سیڑھیاں ،سونے کی کی قالین اور فرنیچر لیکر گئے ہیں۔

روزانہ ایک سعودی ایئر لائن ریاض اور ماسکو کے درمیان سفر کر رہا ہے، اس طیارے کے ذریعے 800 کلوگرام کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ سعودی بادشاہ اور اس کے عملے کو مزیدار کھانا کھلایا جا سکے۔شاہ سلمان سونے کی وہ سیڑھی بھی ساتھ لیکر گئے ہیں جس سے وہ جہاز سے اتر تے ہیں۔
سعودی مہمانوں کیلئے ماسکوکا دولگزری ہوٹل بھی 8اکتوبر تک کیلئے بک ہے ۔






