پٹنہ(ملت ٹائمزمحمد اشفاق
یہ سال شاید آرجی ڈی چیئرمین لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کےلئے لئے ایسا سال ثابت ہو رہا جہاںنہ وہ صرف بے دخل ہوگئے بلکہ ایک کے بعد ان کی جائیداد بھی ضبط ہوتی جا رہی ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے رابڑی دیوی اور انکی بیٹی ہیما کے نام کی زمین کے تین پلاٹ ضبط کر لئے ہیں۔جمعہ کو محکمہ انکم ٹیکس کے حکم کے مطابق پٹنہ کے پھلواری شرریف اور داناپور میں قائم وہ پلاٹ جو رابڑی اورہیما کو ان کے گﺅشالا میں کام کرنے والے للن چودھری اور ہردیانند چودھری نے گفٹ دئیے تھے اسے بینامی جائیداد ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا۔زمین گفٹ دنے والے دونوںشخص محکمہ انکم ٹیکس کے سامنے یہ ثابت نہیںکر پائے کہ پلاٹ خریدنے کے لیے اتنے پیسے ان کے پاس کہاں سے آئے۔اس معاملے کو موجودہ نائب وزیر اعلیٰ اور اس وقت کے اپوزیشن کے لیڈر رہے سشیل مودی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اجااگر کیا تھا۔ اس کے مطابق لالو کے گﺅشالہ میں کام کرنے والے للن چودھری نے ڈھائی ڈھسمل زمین 30لاکھ روپئے میں خرید کر رابڑی دیوی کو گفٹ میں دے دی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ انہیں اپنی بہن مانتا ہے لیکن تفتیش میں وہ اپنی آمدنی کا شورس نہیں بتاسکا۔ اسی طرح ہردیانند چودھری نے 7.5ڈھسمل زمین 60لاکھ روپئے میں خریدی لیکن وہ بھی اپنی آمدنی کا شورس بتانے میں ناکام رہا۔محکمہ انکم ٹیکس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جلد ہی رابڑی دیوی اور ہیما سے تفتیش کی جائے گی۔ اگر وہ اپنے جواب سے مطمئن نہیں کرپائے تو جائیداد مستقل طور پر ضبط کر لیا جائے گا۔ اس معاملے کا ٹرائل دہلی میں چلے گا اور ملزم پائے جانے پر سات سال تک کی سزا ہوسکتا ہے۔ابھی تک محکمہ انکم ٹیکس لالو خاندان کی دہلی کی فرینڈس کالونی میں واقع ایک کوٹھی کے علاوہ پٹنہ میں مال کی ان کی زمین ضبط کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا بھارتی کے نام سے ایک فارم ہاﺅس بھی ضبط ہوچکا ہے۔ لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کا پٹرول پمپ بھی ضبط کیا جاچکا ہے۔





