اورنگ آباد(ملت ٹائمزعمران انعام دار)
مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے آج بجلی محکمہ کے دفترکے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پانچ سو کارکنان اور متعدد نے میئر شرکت کی ، ملت ٹائمز کے نمائندہ عمران انعام دار نے بتایاکہ احتجاج کے دوران توڑپھوڑ کے بھی کچھ واقعات پیش آئے ہیں ،مظاہرین کا کہناتھاکہ مسلم محلوں میں روزانہ تین سے نوگھنٹہ تک بجلی نہیں رہتی ہے۔
احتجاج کی قیادت ایم ایل اے امتیاز جلیل کررہے تھے ،انہوں نے ملت ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں جان بوجھ کر صرف مسلم محلوں میں بجلی کی سپلائی نہیں کی جاتی ہے جبکہ دیگر محلوں میں بجلی کی کسی طرح کوئی پریشانی نہیں ہے ۔






