پٹنہ(ملت ٹائمزمظفر عالم )
بہار میں این ڈی اے کی سرکار قائم ہونے کے بعد نومنتخب وزیر تعلیم کریشی نندن ورماکو 10 اکتوبر 2017 کو بہار تعلیمی مرکز کی جانب سے استقبالیہ پیش کیا جائے گا ۔
بہار تعلیمی مرکز کی صدر محترمہ نزہت جہاں نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بہار تعلیمی مرکز کے اساتذہ کو گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے ،اس کے علاوہ ٹیچرس کو کسی طرح کی کوئی سہولیات بھی حاصل نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ 10 اکتوبر کو ہم لوگ نئے وزیر تعلیم کریشی نند کو تعلیمی مرکز کی جانب سے رابندر بھون میں استقبالیہ پیش کررہے ہیں ،اس موقع پر ہم لوگ اپنے مسائل ان کے سامنے پیش کریں گے اور یہ مطالبہ کریں گے پہلی فرصت میں بہار تعلیمی مرکز کے اساتذہ کو وقت پر تنخواہ دی جائے ،اس کے علاوہ انہیں میڈل اسکول کے اساتذہ کے مساوی دیگر سہولیات مہیا کرائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ 10 اکتوبر کو اگر ویز تعلیم ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کوئی اعلان نہیں کرتے ہیں اور ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے تو ہم لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا اور غیر متعینہ مدت تک کیلئے یہ احتجاج جاری رہے گا ۔
نزہت جہاں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ نئے وزیر تعلیم اساتذہ کے مسائل سمجھنے کی کوشش کریں گے اور بہار تعلیمی مرکز کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں گے کیوں کہ وہ علم دوست ہیں اور بہار کو تعلیم یافتہ صوبوں میں سرفہرست لانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔





