نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
حکمراں جماعت بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے پر 80 کڑور روپے کے غبن کا الزام لگ رہاہے ،انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق امت شاہ کے بیٹے جے شاہ ٹیمپل انٹر پرائسیز پرائیوٹ لمٹیڈ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں ،رجسٹریشن کے وقت اس کمپنی نے نہ تو کئی جمع پونچی دکھائی تھی اور نہ ہی کوئی سرمایہ کاری ظاہر کی تھی جب کہ سال 2015/16 میں سولہ ہزار مرتبہ اس کمپنی کے منافع میں اضافہ ہواہے اور کمپنی نے 80کڑورروپے کا ٹن آور بھی پیش کیا ہے ۔
کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی سے امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے خلاف سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیاہے اور انہیں ان کا وعدہ یادلایاہے کہ انہوں نے کہاتھاکہ ہمارے کوئی رشتہ دار بھی کرپشن اور گھوٹالہ میں ملوث ہوگا تو اس کے خلاف کاروئی کی جائے گی ۔





