نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بی جے پی کے نوجوان ممبر پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر اپنی پارٹی اور حکومت کے خلاف باغیانہ تیور دکھلائے ہیں۔بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سخت سوال اٹھائے، انہوں نے الیکشن کمیشن کو بغیر دانتوں اور طاقتوں والا انسٹی ٹیوٹ کہا ہے۔ بتا دیں کہ جمعہ کو ہی مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن کو آزاد ادارہ بتایا تھا ۔ورون نے کہاالیکشن کمیشن کے ساتھ سب سے بڑامسئلہ یہ ہے کہا الیکشن کمیشن بغیر دانتوں والا شیر ہے ۔ ورون نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : آرٹیکل 324 کے مطابق الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانے، انتخابات کے عمل کو کنٹرول کرنے کا ہے کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ واضح ہو کہ ورون گاندھی کاروہنگیائی پناہ گزینوں کے تعلق سے اپنی پارٹی سے سب سے الگ موقف ہے ، جب کہ تمام بھاجپائی بشمول مرکزی سرکار روہنگیائی مسلمانوں کو ملک کیلئے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں ۔





